1 مارچ 2014 - 20:30
پاکستان میں حکومت مخالف مظاہرہ

پاکستان میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرہ کرکے شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کیا۔

ابنا: پریس ٹی وی کے مطابق یہ مظاہرے، پاکستان کی سب سے بڑی شیعہ تنظیم مجلس وحدت مسلیمن کی اپیل پر لاہور میں کئے گئے۔ مظاہرین نے 27 فروری کو شیعہ عالم دین تقی ہادی نقوی سمیت دیگر شیعہ مسلمانوں کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اس ملک میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے جمعرات کو شہر کراچی میں علامہ تقی ہادی نقوی کی گاڑی پر فائرنگ کرکے ان کا قتل کردیا جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے صوبۂ سند میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا تھا۔......./169